• Media type: E-Book
  • Title: پاکستان میں آبی آلودگی کا حل : اسلامی تعلیمات کا تحقیقی جائزہ The Resolution to Water Pollution in Pakistan: A Research Appraisal of Islamic Teachings
  • Contributor: Qadri, Allah Ditta [Author]
  • Published: [S.l.]: SSRN, [2022]
  • Extent: 1 Online-Ressource (28 p)
  • Language: Without Specification
  • Origination:
  • Footnote: In: Al-‘Ulūm Journal of Islamic Studies
    Nach Informationen von SSRN wurde die ursprüngliche Fassung des Dokuments December 31, 2020 erstellt
  • Description: سرزمین پاکستان خدادا نعمتوں سے مالا مال خطہ ہے ۔ جس طرح اللہ تعالی نے اس ملک کو بے شمار دیگر نعمتوں سے نوازا ہے اسی طرح وافر مقدار میں پانی بھی یہاں موجود ہے۔ ہوا کے بعد جس طرح اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہے اسی طرح یہ زمین کا سب سے عام مادہ ہے جو زمین کے 70 فیصد سے زیادہ رقبہ پر محیط ہے۔ یہ سمندروں ، دریاؤں، چشموں ،جھیلوں اور ہوا میں موجود ہے۔ پانی اس زمین کا ایسا عنصر ہے جو ٹھوس، مائع اور گیس تینوں حالتوں میں ملتا ہے۔ ہر زندہ چیز کا دار مدار پانی پر ہے۔ اسی حقیقت کو اللہ رب العزت نے یوں بیان فرمایا ہے: وَجَعَلْنَا مِنَ ٱلْمَآءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ اور ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا ہمارے جسم کا تقریباً دو تہائی حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ پانی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 1980ء کے مقابلے میں 2000ء میں پانی کی طلب دگنی ہو چکی تھی۔ پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور زرعی و صنعتی ترقی کی بدولت پانی کا استعمال مزید بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ پانی کے ضیاع کے بعد جو مسئلہ سب سے اہم ہے وہ آبی آلودگی کا ہے۔ پانی کی آلودگی ہمارے سب سے سنگین ماحولیاتی مسائل میں سے ایک ہے۔یہ ایک انتہائی اہم اور توجہ طلب بات ہے کہ (Global Climate Change Risk Index 2017) کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ زرعی اور صنعتی فضلہ نہروں اور دریاؤں کو آلودہ کرنے کے ساتھ زیر زمین پانی کو بھی آلودہ کر رہا ہے ۔ان حالات میں ہنگامی بنیادوں پر آبی آلودگی کو روکنے کی ضرورت ہے۔ بہت سی بیماریاں بالخصوص ہیضہ اور ٹائیفائیڈ کا سبب صاف پانی کا استعمال نہ کرنا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی پچیس سے تیس فی صد تعداد ، آبی آلودگی سے متاثر ہوتی ہے اور شیر خوار بچوں میں سے نصف کی اموات کا سبب بھی آبی آلودگی ہی ہے۔ آبی آلودگی کو روکنے کے بارے میں شریعت اسلامیہ کی تعلیمات بہت واضح ہیں۔ اس مقالے میں آبی آلودگی کے بارے میں شریعت اسلامیہ کی تعلیمات کو واضح کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ آبی ذخائر کو آلودہ کرنے کے بارے میں شریعت اسلامیہ نے کیا رویہ اپنایا ہے؟ ان آبی وسائل و ذرائع کو آلودہ کرنے والے کے بارے میں شریعت اسلامیہ میں کیا احکامات بیان کیےگئے ہیں؟ آبی آلودگی اور پانی کے بحران کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟ آبی آلودگی پر کنٹرول کی بدولت آبی بحران کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ اس ضمن میں اسلامی تعلیمات کے کردار کی اہمیت کو واضح کرکے نتائج و سفارشات کو بیان کیا جائے گا۔

    English Abstract: Water Shortage is well-thought-out to be one of the major threats for human life in current era. One of the major reasons behind this dilemma is water wastage and its pollution. This article is an attempt to highlight the issue of water pollution and its remedies to tackle with this problem in the light of Islamic teachings. Islam, being perfect code of life provides complete guidance in every aspect of life thus it condemned the excessive usage of Water or to pollute it by any means. The main factor behind water pollution is the municipal, industrial, agriculture and household water effluent which is flowed into rivers or streams and makes it impossible to drink and causes serious threats to humans or animals health. This research exposes the relationship between water pollution and water scarcity and describes the simple methods to avoid from water pollution by acting upon the Islamic teachings and to combat water scarcity in Pakistan
  • Access State: Open Access